FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

لاہور(فرنٹیئرنیوز)لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 338 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی، ایف سی کالج کے اطراف ایئر کوالٹی انڈیکس 508، پیراگون سوسائٹی میں 548 جبکہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں 414 ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کی جانب سے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز اور باہر نکلتے وقت ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 17 جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Read Previous

لاہور ہائیکورٹ: چائلڈ میرج ایکٹ 2026 کا ماضی سے اطلاق غیر قانونی قرار

Read Next

مولانا فضل الرحمان سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو غیر قانونی تعمیر پر نوٹس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular