قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(فرنٹیئرنیوز)قلات میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سےگولہ بارود کے ذخیرے اور دیسی ساختہ دھماکا خیزآلات برآمد کرلیا گیا۔ گولہ بارود اور دھماکا خیز آلات کو موقع پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود مزید دہشت گردوں خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، وژن عزم استحکام کے تحت دہشتگردی خلاف پوری قوت سےکارروائیاں جاری رہیں گی۔

Read Previous

ملکی معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لانا ہوگا،وزیر خزانہ

Read Next

عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular