اسلام آباد (فرنٹیئر نیوز)کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی آتشزدگی سے متعلق ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔
سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی سے متعلق ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پمز اسپتال کے چلڈرن نرسری وارڈ میں آگ کی اطلاع 26 اگست کو صبح 6 بج کر 54 منٹ پر موصول ہوئی جبکہ فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں 6 منٹ میں موقع پر پہنچ گئیں، ابتدائی طور پر نرسری سے شدید دھواں اٹھنے کی اطلاع دی گئی۔