عمران خان کی طرح پرائیویٹ ہسپتال میں علاج کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) وفاقی آئینی عدالت نے تمام قیدیوں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرز پر طبی سہولیات دینے کے کیس میں اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔

قیدیوں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان طرز پر طبی سہولیات دینے کی درخواستوں پر چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ پرائیویٹ ہسپتال میں علاج جیل مینول کے خلاف ہے، نجی ہسپتال کیوں؟ پمز یا پولی کلینک میں علاج کیوں نہیں ہوسکتا؟

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ جیل مینول واضح ہیں،غیر مساوی سلوک نہیں ہونا چاہئے، تمام قیدیوں کے ساتھ مساوی سلوک ہونا چاہئے، اگر جیل مینوئل پر عمل نہیں کرنا تو کیا فائدہ ؟ ہر شخص کیلئے الگ طریقہ کار نہیں ہوسکتا۔

وفاقی آئینی عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے جبکہ تین قیدیوں کی اپیلوں پر دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک کےلیے ملتوی کردی۔

Read Previous

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائیاں، کمانڈر نقیب سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

Read Next

نکاح پر اربوں روپے کی جیولری؟ ماہ نور صفدر کے شاہانہ برائیڈل لُک کی تفصیلات سامنے آگئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular