حکومت کا مؤقف واضح ،کسی قیدی کو خصوصی سہولت نہیں دی جائے گی، عطا تارڑ

اسلام آباد (فرنٹیئرنیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ صحت کے معاملات میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، ہمارا کل اور آج بھی یہی موقف ہے، تحریک انصاف کے دور میں بھی صحت پر سیاست سے گریز کا مطالبہ کیا تھا۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان سے متعلق عدالتی حکم کے بعد بھی حکومت نے کوئی توہین آمیز رویہ اختیار نہیں کیا۔ صحت کے معاملے کو سیاست سے دور رکھا جائے، حکومت کا واضح مؤقف ہے۔

حکومت آئین و قانون کی روشنی میں ہی تمام معاملات آگے بڑھائے گی۔ کسی قیدی کو خصوصی سہولت دینے سے استثنیٰ کا تاثر نہیں ملنا چاہیے۔ ریویو درخواست میں پوچھا گیا کہ کیا یہی سہولت ہر قیدی کو میسر ہے؟تحریک انصاف کے دور میں بھی کہا تھا کہ صحت کسی کی بھی ہو سکتی ہے۔ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، صحت کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ حکومت نے صحت کے معاملے پر کسی قسم کی طنز یا تضحیک نہیں کی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ریویو کے گراؤنڈز قوم کے سامنے ہیں، کسی کو خصوصی رعایت نہیں دی جائے گی۔ صحت کے معاملے پر ہمارا مؤقف تبدیل ہوا نہ آئندہ تبدیل ہوگا۔ ہر قیدی کے لیے یکساں سہولت ہونی چاہیے، خصوصی ٹریٹمنٹ نہیں ہونی چاہیے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عمل درآمد کیا گیا اور شفاف معائنہ کرایا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے معائنے کے وقت ان کی ہمشیرہ اور شفا کے ڈاکٹر موجود تھے۔ سپریم کورٹ کے حکم کی تمام ریکوائرمنٹس مکمل کی گئیں۔

معائنہ شفاف طریقے سے ہوا، سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل تھے۔ انتظامیہ نے آئین و قانون کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد یقینی بنایا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد معائنہ کرایا گیا اور تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ کسی قیدی کو خصوصی سہولت نہیں دی جائے گی، حکومت کا مؤقف واضح ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کے بعد اعتراض کی گنجائش نہیں۔ معائنے کے دوران ہمشیرہ اور شفا اسپتال کے ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی بنائی گئی۔تحریک انصاف کو حقائق اور قانون کا علم ہونا چاہیے۔

 

 

Read Previous

آزاد کشمیر کے 6 انتخابی حلقوں کے نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج ، فریقین کو نوٹس جاری

Read Next

تحریک انصاف نے لانگ مارچ کی ٹھان لی ،40لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا دعویٰ بھی کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular