FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

حکومت نے 9 نومبر کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) وفاقی حکومت نے یومِ اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 9 نومبر 2026 بروز پیر کو یومِ اقبال کے موقع پر پورے ملک میں عام تعطیل ہوگی۔

تعطیل کابینہ کی جانب سے 19 جنوری 2026 کو جاری کیے گئے سالانہ تعطیلات کے سرکلر کے تحت دی گئی ہے۔تمام وزارتوں اور محکموں کو نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن کے اجرا کے بعد 9 نومبر کو ملک بھر میں تعلیمی ادارے، سرکاری و نجی دفاتر بند ہوں گے۔ہفتے میں دو تعطیلات والے دفاتر، تعلیمی اداروں کے ملازمین کو 7 سے 9 نومبر تک تین چھٹیاں ملیں گی جبکہ 10 نومبر منگل سے معمولات زندگی بحال ہوں گے۔

 

Read Previous

جڑواں شہروں کی مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین کا پلاٹوں کا قبضہ دینے کا مطالبہ

Read Next

نورین نیازی کو مکمل علاج کی بجائے واپس جیل بھیج دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular