تھیٹر انڈسٹری کے سینئر فنکار آصف اقبال انتقال کر گئے

لاہور(فرنٹیئرنیوز) پاکستانی تھیٹر انڈسٹری کے سینئر فنکار آصف اقبال انتقال کر گئے۔آصف اقبال کے بیٹے اذان کے مطابق اداکار کو ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ فنکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

سینئر فنکار آصف اقبال نے متعدد اسٹیج ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے اور وہ منفرد انداز اداکاری سے شائقین میں خاصے مقبول تھے۔آصف اقبال کے اچانک انتقال کی خبر سے شوبز حلقوں میں سوگ کی فضا پھیل گئی۔ وہ طویل عرصے سے تھیٹر کے شعبے سے وابستہ تھے اور انہوں نے اپنی منفرد انداز اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خاص مقام بنایا۔

مرحوم کی اداکاری میں برجستگی اور مزاح نمایاں تھا، جس کی بدولت وہ تھیٹر کے شائقین میں بے حد مقبول رہے۔ فنکاروں نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔مرحوم کے اہلخانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ بعد نماز عشا علامہ اقبال ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

Read Previous

غیر ملکی مداخلت اور فوجی دباؤ کے ذریعے امن قائم نہیں کیا جاسکتا، ایرانی وزیر خارجہ

Read Next

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار نیویارک روانہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular