تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی کارروائی، گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والے دو رکنی ’’بالی باکسر گینگ‘‘ کے دو ملزمان گرفتار

 

اسلام آباد(فرنٹیئر نیوز): تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے گن پوائنٹ پر شہریوں سے موبائل فون، پرس، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چھیننے والے دو رکنی گینگ کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 

ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی انسپکٹر ندیم طاہر کی سربراہی میں اے ایس آئی عارف حسین معہ ٹیم نے جدید ٹیکنیکل ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا اور حسبِ ضابطہ گرفتار کر لیا۔

 

گرفتار ملزمان کی شناخت حمزہ خان عرف بالی باکسر ولد محمد امین خان اور ضیاء الدین ولد ظاہر اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

 

پولیس کے مطابق ملزمان اسلام آباد کے مختلف علاقوں، جن میں سیکٹر G-11، G-10، G-9، F-8 اور F-10 شامل ہیں، میں گن پوائنٹ پر شہریوں سے موبائل فون، پرس، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چھیننے کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

 

ملزمان کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں درج ذیل مقدمات میں کارروائی عمل میں لائی گئی:

 

مقدمہ نمبر 789/26، 796/26، 799/26، 822/26، 827/26، 828/26، 829/26، 834/26 اور 843/26، بجرم 392 ت پ۔

 

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں کے دوران چھینے گئے موبائل فون، پرس، نقدی، مختلف کارڈز اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

 

دورانِ تفتیش ملزمان نے تھانہ مارگلہ، تھانہ رمنا، تھانہ آبپارہ اور تھانہ سبزی منڈی کے علاقوں میں بھی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، جن کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

 

گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپہ مار کارروائیاں جارئ ہیں

Read Previous

علیمہ خان کی نظر بندی اور پی ٹی آئی رہنمائوں پر چھاپوں کے خلاف دائر کیسز میں اہم پیش رفت

Read Next

جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر تک ملتوی کرنے کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular