بلوچستان: واشک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں خفیہ آپریشن کرکے فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک  کردئیے۔

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی ایکس پر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ “ہلاک دہشت گرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر دہشتگردانہ حملے میں ملوث تھے، کارروائی میں دہشت گردوں کی گاڑی تباہ ہوگئی، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔”

سرکاری میڈیا کے مطابق برآمد شدہ اسلحہ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا، بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کی جانب سے 31 جولائی کو جاری کیے گئے ماہانہ سکیورٹی جائزے کے مطابق گزشتہ ماہ بلوچستان میں سکیورٹی کی صورتحال سب سے زیادہ خراب ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد میں 241 فیصد اضافہ ہوا، جو جون میں 109 سے بڑھ کر جولائی میں 372 ہوگئی۔

بلوچستان میں سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتیں  جو، جون میں 6 تھیں جولائی میں بڑھ کر 62 ہوگئیں، جو 933 فیصد اضافہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکتیں 75 سے بڑھ کر 238 ہوگئیں جبکہ شہریوں کی ہلاکتوں میں 93 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد 28 سے بڑھ کر 54 ہوگئی۔

صوبے میں امن کمیٹیوں کے 18 ارکان بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

Read Previous

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات متوقع

Read Next

عمران خان کی ہسپتال منتقلی: توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular