بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ(فرنٹیئرنیوز) بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے تقریباً 75 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔

جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کھلی جگہوں پر جمع ہوگئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Read Previous

ایران خطے میں مشترکہ سکیورٹی سے متعلق چین کی تجویز کا حامی ہے، باقر قالیباف

Read Next

گولڈ کی قیمت میں بڑی کمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular