ایران سعودی عرب کے ساتھ حالتِ جنگ میں نہیں: ایرانی صدر

تہران(فرنٹیئرنیوز)ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ حالتِ جنگ میں نہیں ہے، حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ خطے کے تمام ممالک کو ایک میز پر بیٹھ کر خطے میں امن اور سلامتی قائم کرنی چاہیے۔

کل مسقط میں آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان کے درمیان متوقع معاہدے کے بارے میں ایرانی صدر نے کہا کہ اجلاس میں وہ تمام ممالک شریک ہوں گے جن کی سرزمین سے ایران پر حملہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران اپنے بین الاقوامی حقوق چاہتا ہے، جنگ نہیں اب بھی امن کو ترجیح دیتے ہیں۔

مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک چاہتے ہیں علاقے میں کوئی ملک آزاد نہ رہے۔

Read Previous

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کیلئے امریکا کو ثالثوں کے ذریعے 7 شرائط بتادیں

Read Next

نیپرا نے 58 ارب ڈالر کے بجلی پیداوار و ترسیل کے پلان کی منظوری دیدی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular