FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

امریکا کی کامیابی کی وجہ فوجی طاقت یا دولت نہیں بلکہ مضبوط آئینی جمہوریت ہے، اسد عمر

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ امریکا نے ثابت کیا ہے کہ گزشتہ 250 برسوں میں اپنی تمام خامیوں کے باوجود وہ دنیا کا کامیاب ملک کیوں رہا ہے، اس کی وجہ فوجی طاقت یا دولت نہیں بلکہ مضبوط آئینی جمہوریت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ امریکی عدلیہ نے متعدد مقدمات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اختیارات سے تجاوز کرنے کی کوششوں پر حدود عائد کیں۔جب ٹرمپ نے سی این این کے خلاف کارروائی کی کوشش کی تو میڈیا نے اپنی آزادی کے تحفظ کے لیے آواز اٹھائی، حتیٰ کہ تمام صحافیوں نے وائٹ ہاؤس کے پریس پول کا بائیکاٹ کیا، جس کے بعد ٹرمپ کو اپنا مؤقف واپس لینا پڑا۔امریکی عوام نے انتخابات میں کانگریس اور سینیٹ دونوں میں ٹرمپ کی ریپبلکن جماعت کو سزا دینے کے لیے ووٹ دیا۔

اسد عمر کے مطابق امریکی آئین آج بھی فعال اور مضبوط ہے، جبکہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے صدر کو عوامی فیصلے کے سامنے پیچھے ہٹنا پڑا۔ملک چلانے کے لیے نہ آئینی ترامیم کی ضرورت ہے، نہ وفاقی ڈھانچے کی ازسرنو تشکیل کی اور نہ ہی ایسے افراد کی ضرورت ہے جو خود کو دوسروں سے زیادہ سمجھ دار سمجھتے ہوئے ملک کے لیے فیصلے کریں۔فیصلہ عوام کو کرنے دیں اور آئین کا احترام کریں۔

Read Previous

عوام کو نمائشی جلسے نہیں بلکہ بجلی، گیس، سڑکیں اور روزگار چاہیے، ذلفی بخاری

Read Next

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular