اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز۔سرچ آپریشنز کے دوران 230افراد، 92 گھروں، 23 دکانیں، سات ہوٹلوں،177 موٹر سائیکلوں اور 53گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے دو مشکوک افراد اور 16 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔

سرچ آپریشنز کے دوران 230افراد، 92 گھروں، 23 دکانیں، سات ہوٹلوں،177 موٹر سائیکلوں اور 53گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے دو مشکوک افراد اور 16 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار”15-پر فوری اطلاع دیں۔

Read Previous

سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular