نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد(فرنٹیئر نیوز) وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کی گفتگو سے ہمارا کوئی سروکار نہیں ہے۔
وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی کا مقصد صرف اور صرف دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہے، اور حکومت اپنے مقصد کے حصول تک اسے جاری رکھ سکتی ہے، خواہ یہ ایک سال کے لیے ہو یا 2029ء تک تاہم، مقصد حاصل ہونے پر پارلیمنٹ جب چاہے ایمرجنسی ختم کرنے کا اختیار رکھتی ہے کیونکہ ہمیشہ کے لیے کوئی بھی چیز نافذ نہیں رکھی جا سکتی۔
لاہور میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار
ایمرجنسی کے نفاذ اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ “فیصل واوڈا کی گفتگو سے ہمارا کوئی سروکار نہیں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوتی تو یہ سخت اقدام اٹھانے کی نوبت نہ آتی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے اور اب یہ وہ روایتی دہشت گردی نہیں رہی جس کا ملک کو گزشتہ 40 سال سے سامنا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں دشمن دیکھ چکا ہے کہ وہ کھلی عالمی جنگ نہیں لڑ سکتا، اس لیے اس نے مختلف پراکسیز کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کا ارادہ کیا ہے۔ اسی لیے ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ اب دہشت گردی کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا۔
