نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
لاہور (فرنٹیئرنیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ آئینی اختیار ہے جسے دہشت گردوں کے نرغے میں آئے عوام اور خیبرپختونخوا کے تحفظ، سلامتی اور بھتوں سے نجات دلانے کے لیے استعمال کیا گیا کیونکہ جس حکومت نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا تھا، وہ خود ان کی سہولت کار اور ترجمان بن کر اپنے ہی عوام اور آئین کی دشمن بن گئی۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا پوری قوم متحد ہے اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے اپنی بہادر افواج، پولیس اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 13 سال سے پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کو دہشت گردوں کے لئے سیف ہیون بنا رکھا تھا جو اب دہشت گردی سے پاک ہوگا۔
دہشت گردوں کے بیانیے پر چلتے ہوئے پاکستانی جھنڈے کو اتارنے اور قومی ترانے کا احترام نہ کرنے والوں کو پاکستان، آئین اور عوام کے نمائندہ عہدے پر بیٹھنے کا حق نہیں۔ دہشت گردوں کی طرح سہولت کاروں کو بھی عبرت کا نشان بنانا ہوگا۔ صوبے میں تین دہائیوں سے رکا ہوا ترقی کا عمل بحال ہونے سے عوام کو تعلیم، صحت اور ترقی ملے گی، سابق قبائلی علاقوں میں انفراسٹرکچر قائم ہوگا اور ریاستی عملداری قائم ہونے سے امن کی ایک نئی صبح طلوع ہو گی۔ انشاء اللہ۔
