گورنر راج و ایمرجنسی: وزیراعظم نے اتحادیوں کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کی صدارت وزیراعظم کریں گے، اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر دو میں منعقد ہوگا، وزیراعظم کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے فیصلوں پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔

اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دیں گے، وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری پارلیمنٹ کے اجلاس کے ایجنڈے پر بریفنگ دیں گے۔

Read Previous

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے برازیلی عسکری وفد کی ملاقات

Read Next

سہیل آفریدی آج وہ خیبرپختونخوا اور پاکستان میں ہیرو ہیں، اسد عمر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular