ایران کی سعودیہ کو حوثیوں سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

ریاض(فرنٹیئرنیوز) سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اسے کم کرنے کی کوششوں پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملوں میں تیزی آئی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران، سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان یہ رابطہ اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Read Previous

ایف آئی اے امیگریشن کا نیا اسٹینڈنگ آرڈر جاری

Read Next

روسی تیل تنصیبات پر حملے، امریکا نے یوکرین کو بڑی دھمکی دے ڈالی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular