وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس شروع، اہم آئینی و انتظامی فیصلے متوقع

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس شروع ہوگیاہے،اجلاس میں خیبرپختونخوا میں قیام امن اور گورننس سے متعلق اہم امور زیر غور آئیں گے۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی تشویشناک صورتحال اور بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے واقعات کاجائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات، سیکیورٹی چیلنجز اور انتظامی صورتحال پرغورکرےگی،اجلاس میں صوبےکی صورتحال سےمتعلق پولیس اورحساس اداروں کی خصوصی رپورٹس بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں قیام امن اور گورننس سے متعلق اہم امور زیر غور آئیں گے، صوبے کی صورتحال پر اہم آئینی اور انتظامی فیصلے بھی متوقع ہیں۔

Read Previous

افغانستان میں انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق امریکی رپورٹ میں انکشافات

Read Next

ایمرجنسی لگائی گئی تو لوگ ترکی کی مثال بھول جائیں گے، سہیل آفریدی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular