اسلام آباد پولیس کے 40 افسران اگلے عہدوں پر ترقی پا گئے

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)اسلام آباد پولیس کے 40 افسران اگلے عہدوں پر ترقی پا گئے۔ آئی جی اسلام آباد کی نمایاں کارکردگی پر افسران و جوانوں میں تعریفی اسناد کی تقسیم۔آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے پانچ سب انسپکٹرز کو انسپکٹر اور 35 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی پانے پر مبارکباد دی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مزید محنت، دیانتداری اور فرض شناسی سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کے 40 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق، ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم اور دیگر سینئر افسران نے ترقی پانے والے افسران کو انسپکٹر اور سب انسپکٹر کے رینک لگائے۔

اس موقع پر انہیں مبارکباد دی گئی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ترقیاں افسران کی محنت، قابلیت اور محکمانہ خدمات کا اعتراف ہیں، تاہم نئے عہدوں کے ساتھ ان کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں محنت، دیانتداری، فرض شناسی اور لگن کے ساتھ ادا کریں، قانون کی بالادستی اور میرٹ کو ہمیشہ مقدم رکھیں اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور شائستگی سے پیش آتے ہوئے انہیں بہترین پولیس سروسز فراہم کریں۔

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کے مسائل کا بروقت حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔مزید برآں، آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، جرائم کی روک تھام اور فرائض کی بہترین انجام دہی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آپریشنز ڈویژن صدر زون کے افسران و جوانوں کو سینٹرل پولیس آفس مدعو کیا اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ فرض شناسی، محنت اور پیشہ ورانہ جذبے سے فرائض انجام دینے والے افسران و جوان اسلام آباد پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں، جبکہ ان کی کارکردگی کا اعتراف پوری فورس کے لیے مزید محنت اور ذمہ داری سے کام کرنے کی ترغیب بنتا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے اس امید کا اظہار کیا کہ ترقی پانے والے افسران اور تعریفی اسناد حاصل کرنے والے افسران و جوان اپنی ذمہ داریاں مزید لگن، دیانتداری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی، سروس ڈیلیوری اور محکمانہ نیک نامی میں مزید بہتری لانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Read Previous

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا تیاپانچہ کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں

Read Next

تھانہ رمنا کے علاقے میں طالبہ کی لاش برآمد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular