بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 15 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کا ضمانت سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ سماعت کرے گا جب کہ کیس کی سماعت 15 اکتوبر جمعرات کو ہوگی۔

واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیلئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا، ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے ذریعے وفاقی آئینی عدالت میں سزا معطلی کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔

 

Read Previous

نظام ری سیٹ کرنے کا وقت آگیا، انا چھوڑیں، عوام کی منشا پر چلیں، بیرسٹر گوہر

Read Next

نو مئی کا واقعہ آج بھی دل پر داغ ، عمران خان کو کالر سے پکڑ کر گھسیٹنا نہیں بھول سکتا، علی محمد خان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular