حکومت اسلام آباد میں کسی بھی صورت چڑھائی نہیں ہونے دے گی،طارق فضل چودھری

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ حکومت اسلام آباد میں کسی بھی صورت چڑھائی نہیں ہونے دے گی۔

سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کہنا تھا کہ بارہ اضلاع میں صوبائی حکومت کی کسی قسم کی عمل داری نہیں ہے۔حکومت بانی پی ٹی آئی کی دیکھ بھال کے لیے ہر ممکن بہترین اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرریاں آئینی معاملہ ہیں، تاہم ان تقرریوں کے عمل میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی رکاوٹ ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر سے دو مرتبہ رابطہ کیا، تاہم انہوں نے ملاقات سے انکار کردیا، اپوزیشن لیڈر اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے۔

 

Read Previous

چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کی تقرری، وزیراعظم کے اپوزیشن لیڈر کو 2 خطوط کے باوجود پیش رفت نہ ہوسکی

Read Next

اہم فیصلوں کا وقت آچکا ،خیبرپختونخوا کے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، خواجہ آصف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular