بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورک “عباسی کال سنٹر” بےنقاب

راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے چکری روڈ کے قریب سوسائٹی میں “عباسی کال سینٹر” کے نام سے چلنے والے ایک بڑے بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان جعلی Telegram پروفائلز کے ذریعے غیر ملکی شہریوں، بالخصوص آسٹریلوی شہریوں، سے تعلقات قائم کرکے انہیں جعلی YouTube سبسکرپشن ٹاسکس اور USDT کے ذریعے کرپٹو سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کا نشانہ بناتے تھے۔

کارروائی کے دوران کمپیوٹر سسٹمز، سرورز اور متعدد موبائل ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئیں، جبکہ نیٹ ورک کے مرکزی کرداروں، مینیجرز، ٹیم لیڈرز اور دیگر آپریٹرز کے خلاف PECA-2016 اور PPC کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Read Previous

مارچ ختم کرنے کی کنجی عمران خان کے پاس ہے: شوکت یوسفزئی

Read Next

ذاتی ایجنڈے کو قومی مفاد پر ترجیح نہ دی جائے،مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں،رانا ثناء اللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular