سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل

پشاور(فرنٹیئرنیوز)خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔

سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو کمزورکرنے میں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Read Previous

آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری، پروٹیکٹڈ صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز

Read Next

مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular