پی ٹی آئی کا لانگ مارچ شروع، وفاقی وزیر داخلہ اچانک پشاور پہنچ گئے،فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

پشاور(فرنٹیئرنیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اچانک گورنر ہاؤس پشاور پہنچ گئے جہاں انہوں نے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے اورحکومت و اپوزیشن کے درمیان پی ٹی آئی کے 4 اکتوبرکواسلام آباد کی جانب مجوزہ لانگ مارچ کو روکنے کیلئے مذاکرات بھی ڈیڈلاک کا شکار ہوچکے ہیں۔

محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو قرار دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے دوران ایک ’’فائدہ مند معاہدہ‘‘ طے پاچکا تھا، تاہم حتمی مسودے کی منظوری کے مرحلے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اس میں تبدیلیاں طلب کیں، جس کے باعث مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہوگئے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ متعدد ادوار کی بات چیت کے بعد معاہدے کا مسودہ حتمی شکل اختیار کرچکا تھا اور وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری بھی اس مسودے کا جائزہ لے چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور صدر سے مشاورت کے بعد جب وہ پارلیمنٹ ہاؤس واپس آئے تو انہیں بتایا گیا کہ سہیل آفریدی نے مسودے پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے تبدیلیاں طلب کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کے مسودے میں چار مرتبہ تبدیلی کی گئی اور اس کے بعد اسے حتمی شکل دی گئی۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم نے اپوزیشن کو یہ بھی کہا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو تحفظات ہیں تو انہیں مذاکراتی اجلاس میں شامل کیا جائے یا وہ اپنا نمائندہ بھیج دیں۔

 

Read Previous

مذاکرات میں ڈیڈ لاک کی بنیادی وجہ عمران خان تک رسائی کا معاملہ ہے، اسد قیصر

Read Next

ٹرالر اور کار میں خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular