سعودی عرب کا حوثیوں کے خلاف بڑے آپریشن کا منصوبہ

ریاض(فرنٹیئرنیوز)سعودی عرب کی جانب سے حوثیوں کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کی تیاری کا انکشاف ہوا ہے، ایک لاکھ سے زائد یمنی اہلکاروں کو متحرک کیے جانے کا امکان ہے۔

رائٹرز کے مطابق منصوبے کے تحت سعودی فضائی حملوں کی مدد سے یمنی فورسز زمینی کارروائی کریں گی، آپریشن آئندہ چند ہفتوں میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کےمطابق سعودی عرب دو آپشنز پر غور کر رہا ہے، جن میں آبنائے باب المندب کے اطراف محدود کارروائی یا یمن کے البیضا، مارب، تعز اور الجوف میں بیک وقت متعدد محاذوں پر وسیع آپریشن شامل ہے۔

 

رائٹرز کےمطابق امریکا سعودی کارروائی کے لیے انٹیلی جنس اور اہداف سے متعلق معلومات فراہم کر رہا ہے،تاہم امریکی افواج کی براہِ راست جنگی کارروائی میں شمولیت متوقع نہیں۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان اور ترکی سعودی عرب کو دفاعی اور عسکری سازوسامان فراہم کر رہے ہیں، تاہم یمن میں جنگی کردار ادا کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Read Previous

وزیراعظم کا صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کے ہر خاندان کیلئے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے امداد کا اعلان

Read Next

‏ پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی اور تشدد کا خطرناک منصوبہ تیار کر لیا، خواجہ آصف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular