ڈی جی آئی ایس پی آر نے کے پی حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب ایسا نہیں چلےگا: وزیر دفاع

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس کے دوران کےپی حکومت کے خلاف چارج شیٹ پڑھ کر سنائی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ آپ دہشتگردی کی سہولتکاری میں ملوث ہوکر سیاست کے پیچھے نہیں چھپ سکتے، ‏ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ واضح الفاظ بتا دیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا ہم دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں، آپ آگےکیوں نہیں آتے؟ آپ کیا بزدل ہیں یا دہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں؟ دہشت گردی کے بیانیے میں کنفیوژن ڈالتے ہیں، پولیس کی کیپسٹی بلڈنگ کیوں نہیں کرتے۔

خواجہ آصف نے گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئتے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کےپی حکومت کی تقریباً چارج شیٹ پڑھ کرسنا دی، بالکل واضح پیغام، اب ایسا نہیں چلےگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے ‏ہمارے لیے سب سے اہم یہ ہےکہ ریاست ہے تو سیاست ہے، ریاست ہے تو جمہوریت ہے اور ریاست ہے تو میں اور آپ ہیں۔

Read Previous

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن؛ 7 دہشت گرد ہلاک

Read Next

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ،تلخ جملوں کا تبادلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular