لانگ مارچ فوری ملتوی کیا جائے، شوکت یوسفزئی نے پارٹی چیئرمین کو خط لکھ دیا

پشاور(فرنٹیئرنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے لانگ مارچ ملتوی کرنے کے لیے پارٹی قیادت کو خط لکھ دیا۔

شوکت یوسفزئی کی جانب سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور دیگر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملک کے وسیع ترمفاد میں لانگ مارچ فوری ملتوی کیا جائے، بیرونی خطرات اور دہشتگردی میں اضافے کے پیش نظر احتجاج ملتوی کیا جائے۔

انہوں نے لکھا کہ وفاقی حکومت کچھ ایشوز کو بنیاد بنا کر ایمرجنسی نافذ کرنا چاہتی ہے، ریاست سے ٹکراؤ کے بجائے مذاکرات کی راہ ہموار کی جائے، افغانستان سے ممکنہ حملہ ایمرجنسی کا جواز بن سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے پی حکومت پر تعاون نہ کرنے کا بیانیہ بنا رہی ہے، صوبائی حکومت کو ختم کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے، دہشتگردی کو سپورٹ کرنے کا الزام لگا کر پارٹی پر پابندی لگ سکتی ہے، بانی چیئرمین عمران خان نے بھی ماضی میں ورکرز کی جانوں کے تحفظ کے لیے لانگ مارچ ختم کیا تھا، میری گزارشات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

Read Previous

یکم جولائی 2027 سے گیس سلیب ختم، یکساں ٹیرف کے نفاذ کی تیاری مکمل

Read Next

افغانستان کے قابلِ قبول اور دوستانہ حل کیلئے مذاکرات کے حامی ہیں: عطا اللہ تارڑ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular