کل کون کون عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرے گا ؟ نام سامنے آگئے

راولپنڈی(فرنٹیئرنیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کے لیے منگل کا دن مقرر کر دیا گیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے چھ وکلا کے ناموں پر مشتمل فہرست اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے جیل حکام کے حوالے کر دی۔

فہرست میں بیرسٹر گوہر، نیاز اللہ نیازی، خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ، اویس یونس، فیصل ملک اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھاکہ نظر بندی کے باعث بانی پی ٹی آئی کی بہنیں ملاقات کے لیے نہیں آئیں گی، تاہم خاندان کے دیگر افراد کی آمد متوقع ہے۔دوسری جانب بشریٰ بی بی کی فیملی کے افراد بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل پہنچیں گے۔

 

Read Previous

پشاور میں 10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درج

Read Next

اپوزیشن اتحاد نے تحریک انصاف کی 4 اکتوبر کی احتجاجی کال کی حمایت کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular