اسرائیلی وزیراعظم نے ابوظبی میں اماراتی صدر سے ملاقات کی: خبر ایجنسی کا دعویٰ

ابوظہبی(فرنٹیئرنیوز)خبر ایجنسی رائٹرز نے اسرائیلی وزیراعظم اور اماراتی صدر کے درمیان ملاقات کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہےکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یا ہونے اتوار کے دن متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جہاں ان کی ابو ظبی میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات ہوئی ہے۔

دوسری جانب اماراتی وزارت خارجہ اور اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کے دورے سے متعلق خبر پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی میں بھی اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کے دورہ یو اے ای اور اماراتی صدر سے ملاقات کا بتایا تھا تاہم متحدہ عرب امارات نے اس ملاقات کی تردید کی تھی۔

Read Previous

تعز میں سعودی فضائی حملے میں 30 جنگجواور 8 شہری ہلاک ہوئے: حوثی

Read Next

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے، کچھ بھی ہوسکتا ہے: امیر مقام

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular