غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان

استنبول(فرنٹیئرنیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے بھی ریاض ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

ترک صدر نے اپنے بیان میں کہا ریاض ایئرپورٹ حملے میں عمرہ زائرین کی شہادت پر افسوس ہے، خطے میں تقسیم اور انتشار خونریزی کی خواہاں قوتوں کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پر غیر قانونی اور غیر انسانی حملوں کے خلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

صدر اردگان نے کہا کہ مکہ معاہدے کی پارلیمانی منظوری کا عمل آئندہ چند روز میں مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

Read Previous

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا

Read Next

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular