پختونخوا میں ایمرجنسی کے بعد مخصوص اضلاع کے لئے ایڈمنسٹریٹر تعینات، اعلامیہ جاری

پشاور(فرنٹیئرنیوز) خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد مخصوص اضلاع کے لیے گریڈ 20 کے آفیسر محمد یحییٰ اخونزادہ کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا گیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق محمد یحییٰ اخونزادہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق مخصوص 12 اضلاع کی ایڈمنسٹریشن کے امور دیکھیں گے۔
محمد یحییٰ اخونزادہ کو وفاق سے خیبرپختونخوا میں تعینات کر دیا گیا۔

نئے تعینات ہونے والے ایڈمنسٹریٹر محمد یحییٰ اخونزادہ اس سے قبل وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات تھے۔ انکا تعلق چارسدہ سے ہے۔
واضح رہے کہ محمد یحییٰ اخونزادہ اس سے پہلےایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ ساؤتھ اور نارتھ وزیرستان، سیکرٹری ہیلتھ، انفارمیشن اور ایجوکیشن خیبر پختونخوا اور کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان بھی رہ چکے ہیں۔

محمد یحییٰ اخونزادہ کی تعیناتی تاحکمِ ثانی مؤثر رہے گی۔ انکی خدمات سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔
گزشتہ روز، وفاقی کابینہ کی منظوری اور صدر مملکت کی جانب سے سمری پر دستخط کے بعد خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی دونوں نافذ کی گئیں۔

Read Previous

سوڈان میں سونے کی کان پرفضائی حملہ، 72 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

Read Next

پاکستان کا آئندہ مالی سال تک بی پلس کریڈٹ ریٹنگ حاصل کرنے کا ہدف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular