روسی تیل تنصیبات پر حملے، امریکا نے یوکرین کو بڑی دھمکی دے ڈالی

واشنگٹن(فرنٹیئرنیوز)امریکی انتظامیہ نے یوکرین پر دباؤ بڑھاتے ہوئے مبینہ طور پر خبردار کیا ہے کہ اگر کیف نے روس کی آئل ریفائنریوں اور دیگر توانائی تنصیبات پر حملے جاری رکھے تو واشنگٹن یوکرین کے لیے امریکی ہتھیاروں کی خریداری کا نظام معطل کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے یوکرین اور بعض یورپی دارالحکومتوں سے رابطہ کرکے روسی تیل تنصیبات پر حملے روکنے پر زور دیا۔
اس کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کو بھی محدود کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ معلومات فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے حوالے سے سامنے آئی ہیں، تاہم رائٹرز نے ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی۔

رپورٹ میں خاص طور پر PURL (Prioritised Ukraine Requirements List) کا ذکر کیا گیا ہے، جس کے ذریعے یورپی ممالک امریکی ہتھیار خرید کر یوکرین کو فراہم کرتے ہیں۔
واشنگٹن کی جانب سے اس طریقہ کار کو روکنے کی دھمکی یوکرین پر ایک اہم دباؤ تصور کی جا رہی ہے۔

Read Previous

ایران کی سعودیہ کو حوثیوں سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

Read Next

ایران جانے والے 135 تجارتی جہاز واپس موڑ دیے: امریکی فوج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular