نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
راولپنڈی (فرنٹیئرنیوز)راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ، پولیس کے موثر سیکورٹی و ٹریفک انتظامات،6ہزار کے قریب سکیورٹی و ٹریفک افسران و اہلکاران فرائض سرانجام دینگے ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ ہونے جارہا ہے ۔اس حوالے سکیورٹی کے موثر انتظامات کیے گئے ہیں ۔راولپنڈی پولیس کے 6000 کے قریب افسران سیکورٹی و ٹریفک فرائض سرانجام دے رہے ہیں،
سینئر افسران فیلڈ میں فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، روف ٹاپ پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں، سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، مانیٹرنگ کے لئے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے،
تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن سکواڈ سٹیڈیم کے اطراف گشت کر رہے ہیں،شہریوں کی سہولت کے لیے موثر ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں، میچ کے لئے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے،
