اداکارہ میرا کو کینیڈا بارڈر سے ڈی پورٹ ، نیویارک روانہ

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)پاکستانی اداکارہ میرا کو کینیڈا بارڈر سے ڈیپورٹ کر دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ میرا امریکا سے کینیڈا ایک شو کرنے جا رہی تھیں۔اداکارہ میرا کو کئی گھنٹے نیاگرا فال کینیڈا بارڈر پر روکا گیا، پھران کا ڈیپورٹیشن آرڈر نکالا گیا۔ اداکارہ میرا کینیڈا کے بارڈر سے ڈیپورٹ ہونے کے بعد نیویارک کے لیے روانہ ہوگئیں۔

اس حوالے سے گفتگو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ مجھے کینیڈا میں پرفارمنس پر ٹیکس ادا نہ کرنےکے باعث ڈیپورٹ کیا گیا ہے، شو آرگنائزر ٹیکس ادا کرے یا نہ کرے پرفارم کرنے والے کی ذمہ داری ہےکہ وہ ٹیکس ادا کرے، میں جلد ہی اس بارے میں تفصیلی گفتگو کروں گی۔

 

Read Previous

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی : اڈیالہ جیل اور گردونواح میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ

Read Next

خیبرپختونخوا میں سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کا حکم نامہ جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular