ایمرجنسی لگائی گئی تو لوگ ترکی کی مثال بھول جائیں گے، سہیل آفریدی

پشاور(فرنٹیئرنیوز)خیبرپختونخوا کی بدلتی سیاسی صورتحال وزیراعلی سہیل آفریدی کا موقف سامنے آگیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری ڈیمانڈز ماننے کے علاوہ اور کوئی آپشن ہی نہیں، ایمرجنسی یا گورنر راج کا اعلان کیے بغیر ایسی حرکتیں کرنا بغاوت میں آتا ہے، جگر گردہ پیدا کریں اور اعلان کریں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم اپنے آئینی و قانونی ڈیمانڈز سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئین قانون کے مطابق ہمارا لانگ مارچ ڈیمانڈز کے پورا ہونے تک جاری رہے گا۔

وزیراعلی نے کہا کہ ایمرجنسی یا گورنر راج کے اعلان کے بعد لوگ ترکی کی مثال دینا بھول جائیں گے۔

Read Previous

 وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس شروع، اہم آئینی و انتظامی فیصلے متوقع

Read Next

وفاقی کابینہ کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular