خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ خطرناک حکمت عملی ہوگی، فواد چودھری

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک اور خطرناک حکمت عملی قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ فیصلہ سازی کے ذمہ دار افراد کو اس اقدام پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی حکمت عملی ایسے علاقوں میں بھی عدم استحکام پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہے جہاں اس وقت حالات معمول پر ہیں۔متعلقہ حکام اس ممکنہ اقدام کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کریں۔

Read Previous

صدر وزیراعظم کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر غور، قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس بلانے پر اتفاق

Read Next

جعلی ویزا ایجنٹوں اور آج کے جعلی حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں، مونس الہیٰ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular