تھانہ رمنا کے علاقے میں طالبہ کی لاش برآمد

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے تھانہ رمنا کے علاقے میں طالبہ کی لاش برآمد ،واقعہ کو مبینہ خود کشی قرار دیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے تھانہ رمنا کے علاقے میں طالبہ کی لاش برآمد ہوئی۔

طالبہ اسلام آباد G-10 مرکز کے گلستان پلازہ، فلیٹ نمبر 8 کی رہائشی تھی۔مقتولہ کی شناخت لائبہ اعجاز دختر محمد اعجاز سے ہوئی۔مقتولہ کی عمر 22 سال اور غیر شادی شدہ تھی۔مقتولہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ تھی۔

طالبہ کی لاش اتوار بازار کے قریب ٹریفک پولیس کی پرانی چوکی کے ساتھ واقع گرین بیلٹ سے ملی۔واقعے کو مبینہ خودکشی قرار دیا جا رہا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق، طالبہ نے امریکہ جانے کے سلسلے میں ایک ایجنٹ کو مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔

Read Previous

اسلام آباد پولیس کے 40 افسران اگلے عہدوں پر ترقی پا گئے

Read Next

لانگ مارچ کے شیڈول میں پھرتبدیلی آگئی ۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular