چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کی تقرری، وزیراعظم کے اپوزیشن لیڈر کو 2 خطوط کے باوجود پیش رفت نہ ہوسکی

اسلام آباد (فرنٹیئرنیوز) الیکشن کمیشن کے سربراہ اور دو ارکان کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت کا معاملہ تعطل کا شکار ہوگیا۔

حکومتی رابطے کے باوجود وزیراعظم سے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کے ملاقات نہ ہوسکی۔ اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم سے ملاقات سے قبل بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی شرط رکھ دی ہے جسے حکومت نے مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی ملاقات کھٹائی میں پڑگئی کیونکہ حکومت نے آئینی معاملات پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ مسترد کردیا ۔ حکومت کا موقف ہے کسی سزا یافتہ شخص کا آئینی معاملات میں فیصلہ سازی کے حوالے سے کوئی کردار نہیں ۔

آئینی معاملات پر مشاورت صرف وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ہوسکتی ہے۔ وزیراعظم چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر کو دو خطوط بھی لکھ چکے ہیں ۔

ذرائع کا دعویٰ ہے محمود اچکزئی پارلیمنٹ اور وزیراعظم آفس میں ملاقات سے بھی گریز کررہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کا موجودہ رویہ آئینی معاملات پر مشاورت اور پیش رفت میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

Read Previous

ایمرجنسی نہیں،ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے مذاکرات ناگزیر ہیں، بیرسٹرگوہر

Read Next

حکومت اسلام آباد میں کسی بھی صورت چڑھائی نہیں ہونے دے گی،طارق فضل چودھری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular