راولپنڈی ،مدرسے جانے والی 15 سالہ لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

راولپنڈی (فرنٹیئرنیوز) راولپنڈی کے علاقے خیابان سر سید ڈھوک نجو میں 15 سال کی لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مقتولہ کی لاش گھر کے قریب سے دوسرے گھر سے برآمد کر لی گئی، 15 سالہ لڑکی گزشتہ رات گھر سے لاپتہ ہوئی تھی جس کے بعد بچی کے اغواء کا مقدمہ کل تھانہ پیرو دھائی میں درج کیا گیا تھا۔ موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ گھر سے مدرسہ جانے کے لیے نکلی تھی اور واپس نہیں آئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت ممریز کے نام سے ہوئی ہے جو مقتولہ کا خالو بھی ہے۔علاوہ ازیں مقتولہ لڑکی کے والد نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میری بیٹی گزشتہ روز 2 بجے سے غائب تھی، آج میری بیٹی کی لاش گھر کے قریب میرے ہم زلف کے گھر سے ملی۔

دوسری جانب سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے واقعے میں ملوث ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 

Read Previous

وزیراعظم کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت

Read Next

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular