سابق ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

لاہور(فرنٹیئرنیوز) سابق ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کو 5 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم شہری محمد اسماعیل کی درخواست پر سماعت کریں گی۔ درخواست گزار نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کو بھی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ گزشتہ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے تھے، تاہم درخواست گزار کے مطابق عدالت ان کے جواب سے مطمئن نہیں ہو سکی تھی۔

ذرائع کے مطابق 5 اکتوبر کو ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر کے ہمراہ دوبارہ عدالت میں پیش ہوں گے۔عدالت آئندہ سماعت پر فریقین کے مؤقف اور عدالتی حکم پر عمل درآمد سے متعلق معاملے کا جائزہ لے گی۔

Read Previous

مذاکرات ملک، قوم اور جمہوریت کے لیے انتہائی ضروری ہیں، بیرسٹر گوہر

Read Next

آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular