مذاکرات ملک، قوم اور جمہوریت کے لیے انتہائی ضروری ہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مذاکرات ملک، قوم اور جمہوریت کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کے ساتھ مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور انہیں امید ہے کہ بات چیت نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں کوئی غیر معمولی تاخیر نہیں ہو رہی، اہم معاملات میں بعض اوقات وقت لگ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات ملک، قوم اور جمہوریت کے لیے انتہائی ضروری ہیں، پی ٹی آئی نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوئی ہے اور آئین و قانون کے مطابق آگے بڑھنا چاہتی ہے۔بعض پارٹی ارکان کے بیانات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ایک اہم راؤنڈ ہے اور اس عمل کو کامیاب بنانے کے لیے سنجیدگی اور تحمل کی ضرورت ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کور کمانڈرز کانفرنس سے متعلق سوال پر کہا کہ کور کمانڈرز کانفرنس پر ہم بات نہیں کرتے، یہ ہماری افواج پاکستان کی پریس ریلیز ہوتی ہے۔ملک میں انتشار نہیں ہونا چاہیے، دہشت گردی کا خاتمہ اور آئین و قانون کی بالادستی ضروری ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے راستے میں مبینہ رکاوٹوں پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حیرت ہے کہ لانگ مارچ کو روکنے کے لیے جس طرح کوشش کی جا رہی ہے اور انتہائی اقدامات کی باتیں ہو رہی ہیں، ایسا جمہوریت میں نہیں ہونا چاہیے۔

Read Previous

ہمیں مذاکرات سے اچھی توقعات ہیں، شیری رحمان

Read Next

سابق ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular