نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ ہمیں مذاکرات سے اچھی توقعات ہیں، امید ہیں کہ ان کا اچھا نتیجہ نکلے گا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری طریقہ کار کو ہی اہمیت دی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ساتھ حکومتی مذاکراتی ٹیم کی رکن نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم موجودہ مسائل جمہوری انداز میں حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو نے مذاکرات کی تجویز دی، جس کے بعد یہ سلسلہ شروع ہوا۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری طریقہ کار ہی اختیار کرنا چاہیے، پارلیمنٹ محفوظ جگہ ہے، جہاں ہر بات کی جا سکتی ہے، مذاکرات کی میز پر تمام معاملات زیر غور لائے جائیں، جہاں تمام جماعتیں اپنا موقف پیش کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی پوزیشن پر بات کرنا پر کسی کا حق ہے ،ہر کوئی اپنی پارٹی پوزیشن پر بات کر سکتا ہے، مذاکرات میں کیا چل رہا ہے اس حوالے سے ابھی کوئی بات نہیں کر سکتی، ہماری مذاکراتی ٹیم جو فیصلہ کرے گی، ہم وہی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام ارکان سینئر اور ہمارے لیے قابل احترام ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو اپنی پارٹی کا مؤقف پیش کر رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے بلاول بھٹو کے مؤقف کو تسلیم کیے جانے پر خوشی ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ٹویٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گی، ہر شخص اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔
