نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
ڈیرہ اسماعیل خان(فرنٹیئرنیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ سے 2 ریسکیو اہلکار شہید ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج نے فائرنگ کی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 ریسکیو اہلکار شہید ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
خیال رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے میں 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت 12 افراد شہید ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دھماکا ڈی آئی خان، کوئٹہ روڈ پر انسداد اسمگلنگ ’امن میلہ پولیس چیک پوسٹ‘ پر ہوا۔ذرائع کے مطابق بارود سے بھری گاڑی انسداد اسمگلنگ چیک پوسٹ سے ٹکرائی گئی۔
ذرائع کے مطابق شہدا میں 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت پولیس اور کسٹمز اہلکار شامل ہیں۔ دھماکے میں کسٹم، پولیس اہلکاروں اور شہریوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے اور شہدا کی تعداد میں اضافےکا خدشہ ہے۔
