نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
پشاور(فرنٹیئرنیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف ایک جمہوری قوت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں، ہم پرامن تھے ہم پرامن رہے اور ہمیشہ پرامن رہینگے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس وقت عمران خان جو اس ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں اس سمیت اس کا پورا خاندان بغیر کسی جرم جیل میں ہے۔ ہمیں چار سالوں میں ایک پرامن لانگ مارچ نہیں کرنے دیا گیا
انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے انہوں نے لانگ مارچ کیے حکومت نے سہولت کاری کی ۔ ہماری عدالتوں میں شنوائی نہیں ہورہی، پارلیمینٹ میں سینیٹ میں بات نہیں سنی جارہی، ہم مانگ کیا رہے؟ صرف انصاف لیکن کہیں سے نہیں مل رہا تو ہم نے اپنے حقوق کے لیے لانگ مارچ کی کال دی اس میں کیا غیرقانونی ہے ؟
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا ہمارے پندرہ سو ورکرز، پانچ ایم این اے، ایم پی اے ایک منسٹر اغواء ہو چکا ۔ ہمیں پرامن رہنے کی سزا مل رہی ہے، عمران خان کے گھر کی 4 خواتین جیل میں ہیں، ہم پرامن تھے، پرامن ہیں اور پرامن رہیں گے، ایک دوسرے کو للکارنے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، ریاست اپنا طرز عمل تبدیل کرنا ہو گا۔
