صدر اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں وزیراعظم نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 11 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا۔

وزیراعظم نے خاران میں سڑک بلاک کرکے آمدورفت متاثر کرنے کی کوشش ناکام بنانے ، واشک میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کرنے اور 2.9 ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے واشک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2.9 ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔ فتنۃ الہندوستان دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

Read Previous

سیکیورٹی فورسز کی جرأت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم قابلِ تحسین ہے،یوسف رضا گیلانی

Read Next

امریکا امن کا خواہاں ہے تو مداخلت بند کرے، ترجمان اسماعیل بقائی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular