ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو قبضے میں لے لیا

تہران(فرنٹیئرنیوز)ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر بغیر عملے کی امریکی آبدوز قبضے میں لے لیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی آبدوز کو آج صبح ایک پیچیدہ انٹیلی جنس اور آپریشنل کارروائی کے دوران قبضے میں لیا گیا۔

بیان کے مطابق قبضے میں لی گئی آبدوز جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ایک ’اسمارٹ‘ اور بغیر پائلٹ آبدوز ہے جسے 2025 میں امریکی بحری بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔

ایرانی حکام نے بتایا کہ مذکورہ آبدوز کی اہم صلاحیتوں میں زیرِ آب جاسوسی اور نگرانی، سمندر کی تہہ کا نقشہ تیار کرنا، بارودی سرنگوں کی نشاندہی اور زیرِ آب کیبلز و پائپ لائنز کا معائنہ شامل ہے۔ واشنگٹن کی جانب سے فوری طور پر اس واقعے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آبدوز پکڑ کر ثابت کردیا کہ آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے۔

Read Previous

پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس:چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، آئی جیز طلب

Read Next

ترسیلات زر کی آمد میں ریکارڈ اضافہ، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے کتنے ڈالرز بھیجے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular