پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تیاری

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)پی ٹی آئی کے احتجاجی پلان سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تیاری شروع کر دی گئی ، حکومت کو 21 ستمبر کو قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی تجویز دے دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے حکومت کی رائے ہے کہ 27 ستمبر کو پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے دوران پارلیمنٹ کا سیشن جاری رہنا چاہئے۔

احتجاج کے دوران اسمبلی اجلاس کے باعث پی ٹی آئی کی توجہ تقسیم ہوگی۔ قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے کی تیاری بھی جلد شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کی تاریخ کا فیصلہ اسپیکر ایاز صادق کی مشاورت سے ہو گا۔ آئندہ اجلاس میں پارلیمنٹ ہاؤس اور ارکان کی سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات ہوں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس سے قبل حکومت اور اپوزیشن سے رابطوں کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Read Previous

کرپشن فری پنجاب: فیصلہ کن رائونڈ شروع،54افسران و اہلکاران معطل،گرفتاریا ں ، مقدمے درج

Read Next

کوئی فردواحدیا سیاسی جماعت نئےصوبے بنانے سے نہیں روک سکتی،محسن نقوی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular