نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) وفاقی آئینی عدالت کے ملازمین کے لیے حفاظتی اقدامات پر ایک روزہ تربیتی نشست منعقد ہوئی۔ جس میں وفاقی آئینی عدالت میں آگ سے حفاظت اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تربیتی نشست میں جسٹس علی باقر نجفی، رجسٹرار محمد حفیظ اللّٰہ خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ سی ڈی اے کیپٹل ایمرجنسی سروس کے ماہرین نے ہنگامی صورتحال میں مؤثر ردِعمل سے آگاہ کیا۔ تربیتی نشست میں آگ کی مختلف اقسام اور آگ بجھانے کے مؤثر ذرائع سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔
شرکا کو محفوظ انخلاء، ذاتی حفاظت اور پیشگی حفاظتی منصوبہ بندی کے پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ تربیتی نشست کا مقصد حفاظتی انتظامات کا جائزہ اور بہتری کے اقدامات کی نشاندہی تھا۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ادارہ جاتی استعداد میں بہتری ناگزیر ہے۔
