نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
لاہور(فرنٹیئرنیوز) پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے جب بھی بارش آتی ہے کچھ لوگ تو خوش ہو کر پکوڑے یا چائے سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن بہت سے ایسے ہیں بلکہ بے شمار ایسے ہیں جو آسمان سے گرتی بارش کو دیکھ کر اپنے بچوں کو سینے سے لگا لیتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ماؤوں کے چہروں پہ خوف کے سائے لہرانے لگتے ہیں اور باپ فکر و پریشانی کا شکار ہوتے ہیں کہ کہیں آج پھر گھر بار پانی کی نظر نہ ہوجائے۔
اس بے ضمیر سنگدل اور پیسے کی لالچی اشرافیہ کی ہوس اور کرپشن کی وجہ سے ہر سال بارانِ رحمت بارانِ زحمت بن جاتی ہے۔ امیر کے بچے ہنستے اور غریب کے بچے روتے و مرتے ہیں۔ آخر کب تک میرے ملک کا غریب اور متوسط طبقہ بارش کے پانی میں اپنے گھر بار اور بچوں سمیت ڈوبتا رہے گا ؟
