یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی

تہران(فرنٹیئرنیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یورپی یونین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین اپنی خودمختاری، قوانین اور اقدار امریکا کے پاس گروی رکھوا چکی ہے۔

اپنے بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ یورپی یونین ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی حمایت کر رہی ہے، 1996 میں یورپی یونین نے امریکی پابندیوں کے خلاف اپنی خودمختاری کا دفاع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے، یورپی یونین کا امریکی معاشی دباؤ کی حمایت کرنا عالمی قانون کی سنگین خلاف ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین علاقائی استحکام کی بات کرنے کی اہل نہیں رہی، یورپی یونین کا مؤقف اخلاقی زوال اور سیاسی نااہلی کا ثبوت ہے۔

Read Previous

الیکشن کمیشن نے تحریک اتحاد اور فریڈم موومنٹ کو ڈی لسٹ کردیا

Read Next

امریکا عبوری معاہدے پر عمل کرے تو تہران بھی شرائط پر عمل در آمد کیلئے تیار ہے، ایرانی صدر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular